میاں نواز شریف کا آج نام ای سی ایل سے نکال دیا جائیگا , چوہدری سرور

 چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

 الحمرا ہال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم نے نواز شریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے تھے اس لیے ان کے علاج کے لیے ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں