قصور:تمام محکمہ جات ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو مزید تیز کریں‘ضلعی افسران دفاتر میں سر ویلنس کو یقینی بنائیں‘ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل

قصور (مہر محمد عابد)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تمام محکمہ جات ڈینگی تدارک سرگرمیوں کو مزید تیز کریں‘ضلعی افسران اپنے دفاتر میں سر ویلنس کو یقینی بنائیں‘ڈینگی ٹیمیں ایس او پیز کے مطابق ہارٹ سپارٹس کی کوریج کو سوفیصد یقینی بنائیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تمام متعلقہ افسرا ن نے شرکت کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 569انڈور جبکہ 84آؤٹ ڈور سرویلنس ٹیمیں کام کر رہی ہیں

جبکہ 13گھروں اور 32کنٹینرز سے ڈینگی لاروا ملا ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے ہیلتھ انسپکٹرز نے 5ایف آئی آرز درج کروائی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ قبرستانوں، ٹائر شاپس، کباڑ خانوں سمیت دیگر جگہوں پر کھڑے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور ڈینگی لاروا ملنے پر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ محکمہ ایجو کیشن ڈینگی تدارک کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی سیمینار ز کا انعقاد کرے تا کہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بارے آگاہی فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنے گھروں، گلی محلوں میں صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں کسی جگہ پانی جمع نہ ہونے دیں کیونکہ کھڑا پانی مچھر کی آماجگاہ ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں