قصور:حکومت پنجاب کی ہدایات‘ضلع بھر میں 19 اکتوبر تک عشرہ رحمت اللعالمین ﷺبھرپور مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منایا جائیگا

قصور (مہر محمد عابد) حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں 19 اکتوبر تک عشرہ رحمت اللعالمین ﷺبھرپور مذہبی جوش وجذبے، عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں تمام تقریبات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے تحت محکمہ ایجوکیشن سکولز‘کالجز‘ہیلتھ‘ لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ، محکمہ ماحولیات، سوشل ویلفیئر اور دیگر محکمے مقابلہ حسن قرات، حسن نعت، حسن تقاریر، محفل میلاد مصطفی ﷺ، نعتیہ مشاعرے، رحمت اللعالمین کانفرنس، محفل سماع کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام تحصیل کی سطح پر مقابلہ جات حسن قرات‘نعت خوانی‘سیرت النبی ﷺ کانفرنسز‘محفل میلاد مصطفی ﷺ اور لوکل گورنمنٹ کے تمام دفاتر پر چراغاں کیا جائیگا۔ محکمہ سکول ایجو کیشن کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات، حسن نعت، حسن تقاریر اور محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا جائیگا۔

محکمہ ہائیر ایجو کیشن کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرات، حسن نعت، حسن تقاریر، محفل میلاد ﷺ کا انعقاد کیا جائیگا۔ محکمہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا جائیگا۔ محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام مقابلہ حسن قرات‘مقابلہ نعت خوانی اور محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا جائیگا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام محفل میلاد، محفل سماع، تقاریر، کیلی گرافی، مقابلہ حسن قرات اور مقابلہ کوئیز کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ تمام سرکاری عمارتوں پر چرا غاں کیا جائیگا۔ ضلع کے داخلی وخارجی مقامات‘سرکاری بلڈنگزاورتمام سکولوں پر درود پاک اور احادیث نبوی ﷺ پر مشتمل بینر ز آویزاں کئے جائینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں