۔قصور:این سی ایچ ڈی ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل اور رتی پنڈی گاؤں میں لٹریسی سینٹرز کا افتتاح کر دیا

قصور:(مہر محمد عابد) این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے لٹریسی فیز 2021- 22کے تحت گاؤں رتی پنڈی میں لٹریسی سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آپریشن این سی ایچ ڈی پنجاب ساجد علی،ڈپٹی ڈائریکٹر قصور محمد اعجاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ کا کہنا تھا کہ خواندگی کی شرح میں اضافہ،جہالت اور ناخواندگی کے اندھیروں کے خاتمے کیلئے NCHDنے لٹریسی فیز 2021-22کا آغاز کر دیا ہے۔ ان لٹریسی سینٹرز میں ان پڑھ خواتین کو بنیادی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ زندگی گزارنے کی مختلف مہارتیں جن میں سلائی کڑھائی، بیوٹیشن، کوکنگ، مرغبانی اور باغبانی کی تعلیم بھی دی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ NCHDنے پورے ملک میں ان پڑھ خواتین کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے کیلئے لٹریسی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

جس میں ان خواتین کو بنیادی تعلیم اور زندگی کی مختلف مہارتیں سیکھائی جائینگی۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹر جنرل حسن بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل قصور میں بھی لٹریسی سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر دیگر متعلقہ افسران اور سپریٹنڈنٹ جیل غلام سروس سمرا، صدر ڈسٹرکٹ بار مرزا نسیم الحسن بھی موجود تھے۔ حسن بیگ کا کہنا تھا کہ جیل میں قیدیوں کو بھی مفید شہری بنانے کیلئے انہیں تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے لٹریسی سینٹر کا قیام ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں این سی ایچ ڈی پورے ملک کی جیلوں میں قیدیوں کو بنیادی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کیلئے لٹریسی سینٹرز کا قیام عمل میں لارہی ہے جس سے قیدیوں کے رویوں میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں