قصور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری

قصور (مہر محمد عابد) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات دوسرے روز بھی مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں‘محکمہ ہائر ایجو کیشن اور سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام حسن قرات اور نعت کے مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج فار بوائز قصور اورگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وویمن قصور میں حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز عبدالغفار ڈوگر، پرنسپل سعید بھٹی،فریحہ سہیل، پروفیسرز،اساتذہ اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقابلہ جات میں اول، دوئم اور سوئم آنیوالے طلباء و طالبات میں انعقامات بھی تقسیم کئے گئے۔ محکمہ سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام ضلع بھر میں حسن قرات، حسن نعت اور تقاریر کے تحصیل لیول پر بوائز اور گرلز کے الگ الگ مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔

گورنمنٹ گرلزایم سی ہائی سکول شہباز روڈ پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری کوثر پروین، ڈی او ایلمنٹری عائشہ فاطمہ، اور ڈی او ایلمنٹری مردانہ حسن محمد انجم اور دیگر نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھونے کہا کہ دین اسلام کی عمارت عشق حضرت محمد ﷺ خاتم النبی کے واحد ستون پر قائم ہے۔ ہمارا ایمان عشق رسول ﷺ کے بغیر نامکمل ہے۔ نبی کریم ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔ دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجو کیشن اتھارٹی مسز ناہید واصف نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام

سکولز میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین بھرپور مذہبی جوش جذبے کیساتھ منایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں نعت، قرات، تقاریر کے مقابلہ جات منعقد کروائے جا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا بنیادی حصہ ہے کیونکہ ہر مسلمان کے ایمان کی بنیاد آپ ﷺ سے عقیدت اور محبت پر ہے۔ عشرہ رحمت اللعالمین ؐ کی تقریبات میں طلباء و طالبات نبی کریم ﷺ سے عقیدت و محبت کا اظہار کر رہے ہیں جس سے حاضرین کے دل عشق مصطفی ﷺ سے منور ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں