لاہور:تین بڑی جماعتوں کے لوگوں کے نام حالیہ لیکس میں آئے ہیں، سراج الحق

لاہور:(مہر محمد عابد) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تین بڑی جماعتوں کے لوگوں کے نام حالیہ لیکس میں بھی آئے ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مافیاز، کرپٹ سرمایہ داروں اور وڈیروں کے نرغے میں ہے، آٹا، گھی، دالوں، سبزیوں کی قیمتیں غریب کے ہوش اڑا دیتی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تینوں بڑی جماعتوں کے لوگوں کا نام حالیہ لیکس میں آیا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ تھرپارکر کی عوام کو وڈیروں اور جاگیرداروں سے چھٹکارا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں