لاہور:پارٹی نہایت قابل اور مخلص رہنما سے محروم ہوگئی، شہباز شریف

لاہور:(مہر محمد عابد) مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نہایت قابل، وفادار، بہادر، مخلص رہنما اور نہایت اچھے انسان سے محروم ہوگئی۔ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز ملک ایک مخلص بھائی، دوست اور ساتھی تھے، ان کی رحلت بڑا نقصان ہے، نواز شریف اور مسلم لیگ ن سے ان کی وابستگی، وفاداری اور محبت و اعتماد کا تعلق مثالی رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک، جمہوریت اور عوام کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ پارٹی کا قیمتی سرمایہ تھے، ان کی کمی پوری نہیں ہو سکے گی، اللٌٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک انتقال کرگئے ہیں، پارٹی ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی پرویز ملک کچھ عرصے سے علیل تھے۔دوسری جانب لاہور میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما پرویز ملک کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں