قصور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری

قصور (مہر محمد عابد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں‘محکمہ ہائر ایجو کیشن اور سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام ضلع کی سطح پر حسن قرات‘نعت اور تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج فار بوائز قصور اورگورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج فار وویمن قصور میں تقاریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے تمام کالجز سے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

تقریری مقابلہ جات میں اسسٹنٹ کمشنر قصور اورنگزیب سدھو، ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز عبدالغفار ڈوگر،متعلقہ اداروں کے پرنسپل صاحبان اوراساتذہ نے شرکت کی۔ محکمہ سکولز ایجو کیشن کے زیر اہتمام ضلع کی سطح پر حسن قرات، حسن نعت اور تقاریر ی مقابلہ جات منعقد کئے گئے۔ گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول حاجی فرید روڈ میں منعقدہ تقریبات میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر سکینڈری کوثر پروین اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں