قصور:پولیس کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺشان و شوکت سے منایا جارہا ہے۔

قصور(مہر محمد عابد )پولیس کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺشان و شوکت سے منایا جارہا ہے۔ ضلعی پولیس کے تما م تھانوں اور چوکیوں میں شان رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں محافل کے انعقاد کا سلسلہ جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے احکامات اور ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پرپنجاب بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی ہفتہ شان رحمت اللعالمین ﷺ منایا جا رہا ہے، ضلع بھر کے تمام تھانوں کو روشنیوں کے قمقموں سے سجادیا گیا ہے اور محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے، تمام تھانوں میں مختلف اوقات کے دوران محفل میلاد منایاجا رہا ہے،

ڈی پی اوقصور عمران کشور اور سرکل افسران سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکار وں نے سیمینار میں شرکت کی، محفل میلا د میں علماء کرام، مذہبی سکالرز، شہریوں، تاجروں،صحافیوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی،محفل میلاد میں شان رسالت ﷺسے متعلق تقاریر اور نعت خوانی کی گئی،تھانوں میں شان رسالت ﷺ کے انعقاد پر شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پرتمام تھانوں میں شان رسالت ﷺکی محافل کا یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں