قصور:13 اکتوبر ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا. انجینئر سلطان محمود

قصور:(مہر محمد عابد) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور انجینئر سلطان محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور کے زیر اہتمام ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایات کے مطابق قدرتی آفات سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر ریسکیو کمیونٹی اینڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے سکول و کالجز میں لیکچرز اور پریکٹیکل سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبا کو بلیڈنگ کنٹرول کرنے اور زندگی بچانے کے بنیادی طریقے سکھائے گئےاس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئرسلطان محمود کا کہنا تھایہ دن 1978 سے ہر سال 13 اکتوبر کو منایا جاتا ہےاس دن کو منانے کا مقصد قدرتی آفات، ناگہانی سانحات، سیلاب، زلزلے، وبائی امراض پھوٹنے سمیت دیگر ایسے ہی واقعات کے بارے میں عوام کو مختلف عوامل سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کے حوالے سے ریسکیو 1122 کے  زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جاتی ہیں جبکہ قدرتی آفا ت سے نمٹنے کیلئے آگاہی کی غرض سے پمفلٹ اور معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیا جاتا ہے۔دنیا بھر میں قدرتی آفات، زلزلوں، سیلاب، سونامی اور آتش فشاں پھٹنے سے لاکھوں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق قدرتی آفات میں زیادہ تراموات عوام میں آگاہی کے فقدان اور حکومتی اداروں کے فوری مدد رسانی نہ ہونے کے باعث ہوتی ہیں پیشگی اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کر کے قدرتی آفات اور ناگہانی حادثات کے نقصانات کوکم کیاجاسکتا ہے۔ اس کیلئے عوامی آگاہی مہم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلانا وقت کی اہم ضرو رت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں