قصور:وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات‘ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری

قصور (مہر محمد عابد) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐکے سلسلے میں تقریبات مذہبی جوش وجذبے کیساتھ جاری ہیں‘تحصیل کونسل چونیاں کے زیر اہتمام محفل نعت کا اہتما م کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے خصوصی شرکت کی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام دارالامان شیلٹر ہوم قصور میں حسن نعت اور تقاریر ی مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انچارج دارالامان سدرہ تاج،سائیکالوجسٹ عاصمہ اور دیگر نے شرکت کی۔ محکمہ ہائر ایجو کیشن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجو ایٹ کالج چونیاں میں مقابلہ حسن نعت کا انعقاد کیاگیا جس میں پرنسپل کالج ہذا پروفیسر خالد بابر اوردیگر اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر شرکاء نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور سرکار ِدو عالم ﷺ کی بار گاہ میں گل عقدیت پیش کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری اور دیگر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ شانِ رحمت اللعالمین ؐ میں شرکت ہم سب کیلئے اعزاز ہے۔ نبی کریم ﷺ سے بے لوث اور لازوال محبت ہمارا ایمان ہے۔نبی کریم ﷺ کو دونوں جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ہے۔دنیا اور آخرت کی کامیابی صرف اور صرف نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں