قصور:کوٹلی رائے ابوبکر میں ڈکیتی کے دوران ساتھی ڈاکو نے گولی مار کر ساتھی کو ہلاک کردیا فرار ہو گئے۔

قصور(سجاد انصاری)تھانہ تھ شیخم کی حدود میں ڈاکوؤں نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر قتل کر دیا جبکہ اہل علاقہ نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس کے مطابق ڈاکو کوٹلی رائے ابوبکر میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرارہو رہے تھے جس پر مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا۔

ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا جس پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے واپس آکر اپنے ہی ساتھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دو ڈاکوؤں کو موقع پر گرفتار کرلیا۔ھلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت قنصیر بھٹی کے نام سے ہوئی ہے۔اطلاع ملتے ہی تھانہ تھ شیخم پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں