قصور:نواز شریف لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین بنے ہوئے ہیں ملکی دفاعی اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو انکی کند ذہنیت کی آکاسی کرتی ہے۔سردار محمد حسین ڈوگر

قصور:(صابر علی بابر)تحریک انصاف کے راہنماء سابق پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد حسین ڈوگر. پی ٹی آئی کے این اے 138 قصور سے ٹکٹ ہولڈر سردار راشد طفیل خاں نے کہا ھے کہ پی ٹی آئی حکومت ناصرف اپنی مدت پوری کریگی بلکہ آئندہ 2023ء میں بھی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گے اور عمران خان ہی دوبارہ وزیراعظم ہونگے. انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف لندن میں بیٹھ کر الطاف حسین بنے ہوئے ہیں ملکی دفاعی اداروں کے خلاف نازیبا گفتگو انکی کند ذہنیت کی آکاسی کرتی ہے کہ وہ کس قدر محب وطن ہیں. انہوں نے کہا کہ اب فیصلے امریکہ کی مرضی کے مطابق نہیں بلکہ پاکستان اپنے فیصلے خود کریگا.انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکہ بڑی عبرتناک شکست سے دوچارہوا رسواہو کر نکلاہم ہمسایہ ممالک میں امن چاہتے ہیں افغانستان کے عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا مکمل حق حاصل ہونا چاہئیے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھڈیاں خاص میں سرکلر روڈ کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا سردار محمد حسین ڈوگر نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین تھانوں کی سیاست کرتے رہے ہیں اپنے مخالفوں کے خلاف من گھڑت اور جھوٹے مقدمات بنوانا انکا مشغلہ تھا ہم نے تھانہ کی سیاست ختم کرکے خدمت کی سیاست کی حلقہ میں امن لے کر آئے تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دی سردار راشد طفیل خاں کا کہنا تھا کہ الیکشن ہارنے کے باوجود حلقہ کے مسائل حل کروا رہے ہیں آئندہ انتخابات میں اپنی خدمات کے صلہ میں عوامی ووٹ حاصل کرینگے. انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے ووٹ ملیں نا ملیں خدمت کرتے رہیں گے حلقہ کے تمام مسائل بجلی کی سپلائی، سیوریج نظام کی درستگی، پینے کا صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے سرکلر روڈ کی تعمیر نو کھڈیاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو آج پورا کر رہے ہیں،سرکلر روڈ بہت جلد اپنی تکمیل کو پہنچے گا.اس موقع پر تحریک انصاف دو حصوں میں بٹی ہوئی نظر آئی. کارکنان کے اختلافات واضع نظر آئے مقامی صدر اور جنرل سیکرٹری وغیرہ نے تقریب سے کھل کر لاتعلقی کا اعلان کیا. تقریب میں سابقہ کونسلر حاجی محمد افضل، رانا شاہد علی خاں، چوہدری فیاض احمد، چوہدری افضال طور، محمد عظیم عاشر، عقیل اسماعیل، طارق بھٹی فقیر حسین سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں