اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 28 اموات

اسلام آباد:(صاف بات) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح 2 اعشاریہ 11 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1ہزار 16 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 28 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس کے مزید 1 ہزار750 مریض شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 201 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 61 ہزار 685 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 40 ہزار 309 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 195 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 93 ہزار 175 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 934 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 45 ہزار 9 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ54 ہزار افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 9 کروڑ 35 لاکھ 51 ہزار 193 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 48 لاکھ 9 ہزار 848 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 64 ہزار142ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار514 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 37 ہزار 32 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 808 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 76 ہزار 366 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 666 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 312 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 935 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 372 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 100مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 352 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 361 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں