اسلام آباد:آنے والے دنوں میں اہم قانون سازی ہوسکتی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:(صاف بات) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں اہم قانون سازی ہوسکتی ہے۔پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محموقریشی نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں مہنگائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ارکان پارلیمنٹ کو اہم قانون سازی کے متعلق آگاہی ہونی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی کچھ حسرتیں ایسی ہوتی ہیں جو حسرتیں ہی رہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے، اپوزیشن کی خواہشیں پوری نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں