لاہور:ملک پر اس وقت آسیب مسلط ہے، بھوک، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔ حمزہ شریف

لاہور:(صاف بات) پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملک پر اس وقت آسیب مسلط ہے، بھوک، مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا جن ناچ رہا ہے۔حمزہ شہباز نے پیٹرول کی قیمت میں ہونے والے اضافے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے دستخط سے عوام پر 10 روپے سے زائد کا پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 4 ماہ میں 8 بار پیٹرول مہنگا کیا ہے جبکہ جون سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات 30 روپے سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، صرف پیٹرول کی قیمت 4 ماہ میں 29 روپے فی لیٹر بڑھائی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں