چونیاں: ٹریفک حادثہ میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق،ڈرائیو فرار

چونیاں:(ملک اصغر علی) برکی روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، حادثے میں دو کمسن بہن بھائی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 سالہ شاہ زیب اور 4 سالہ علیشہ جاں بحق ہوئے جبکہ ان کے والد ساجد اور والدہ ارشاد بی بی شدید زخمی ہوگئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں