پلان بی آئے گا تو  حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے۔ اکرم درانی

 اسلام آباد (جے یو آئی-ف) کے رہنما اور خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم درانی کا کہنا ہے کہ ہمارا پلان بی آئے گا تو  حکومت کے اوسان خطا ہوجائیں گے۔

حکومت سے مذاکرات کے لیے قائم اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلان بی کے تحت اسلام آباد میں بھی دھرنا جاری رہے گا اورپورے ملک میں شاہراہیں بھی بند ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں