وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک سال کے دوران 14 لاکھ سے زائد شکایات ازالہ ہوا

اسلام آباد(صاف بات ) وزیراعظم سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک سال کے دوران 14 لاکھ سے زائد شکایات کنندگان میں سے 87 فیصد کی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

وزیراعظم سٹیزن پورٹل کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں نے 14 لاکھ 28 ہزار سے زائد  شکایات درج کرائیں جن میں سے  12 لاکھ  54 ہزار سے زائد کو نمٹا دیا گیا۔

پاکستان سٹیزن پورٹل کے 40 فیصد شکایت کنندگان ازالہ ہونے پر مطمئن ہیں۔5 ہزار426غیر ملکی بھی  پورٹل پر رجسٹریشن کرانے والوں میں شامل ہیں۔ پورٹل انتظامیہ نے تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 27 وزارتوں کے سیکریٹریز کو ریڈ لیڑز بھی جاری کیے ہیں۔ وزیراعظم سٹیزن پورٹل کا ایک سال مکمل ہونے پر جلد تقریب بھی ہوگی جس میں عمران خان کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں