اسلام آباد:پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائےگا۔ شیخ رشید

اسلام آباد:(صاف بات) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مسائل پر پوری نظر ہے،قانون کے دائرے میں احتجاج کریں توکچھ نہیں کہا جائےگا، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئےگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں فیٹف، افغانستان اور ملک کے معاشی مسائل بھی دیکھنے ہیں، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپ سے نکل جائیں گے، پی ڈی ایم ہو یا ٹی ایل پی، قانون کے دائرے میں احتجاج کریں تو کچھ نہیں کہا جائےگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن پچھلے 3 سال سے احتجاج کررہی ہے، اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون ایکشن میں آئےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں