اسلام آباد:گزشتہ تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد:(صاف بات) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان میں تھانے کے کنکشن پر پوری کالونی کو کنکشن دیا جارہا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین چار سال سے مہنگی بجلی بنی، ڈھائی ٹریلین کے گردشی قرضے ہمیں لے بیٹھیں گے، لائن مین سے ڈسکوز کے چیف تک کرپشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی بجلی کاٹو تو صوبائی مسئلہ بن جاتا ہے۔کمیٹی نے خواجہ آصف کو ڈسکوز کی سطح پر بجلی چوری، لائن لاسز اور ریکوریز پر اگلے اجلاس میں بریفنگ کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں