لاہور:مسلم لیگ ن پنجاب کا صوبے میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا شیڈول جاری

لاہور:(مہر محمد عابد) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کل صوبے میں مہنگائی کے خلاف مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ لاہور میں مندر چوک میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوگا، مظفرگڑھ میں جامع مسجد شہروالی سے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ مری میں مال روڈ پر شاہد خاقان عباسی کی زیرِ قیادت احتجاج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جھنگ میں وقار ایوب چوک میں احتجاج ہوگا، قصور میں شہباز خاں روڈ پر ڈیرہ میاں وسیم اختر شیخ پر احتجاج ہوگا۔

رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ میانوالی میں ریلوے اسٹیشن چوک، خوشاب میں ن لیگ ہاؤس کے سامنے احتجاج ہوگا۔ن لیگ پنجاب کے صدر نے بتایا کہ بہاولپور میں فرید گیٹ کے سامنے احتجاج ہوگا، بھکر میں ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک میں احتجاج ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں پریس کلب کے سامنے احتجاج ہوگا جبکہ وہاڑی میں عرفان دولتانہ غلہ منڈی سے بلدیہ تک ریلی نکالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں