قصور:ڈپٹی کمشنر کی ہدایت‘اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کا ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن

قصور(محمد امجد ندیم) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن‘متعدد سامان قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے میونسپل کمیٹی اور پولیس کے ہمراہ مین بازار، کارڈیک سینٹر کے گردونواح اور حجرہ روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اور پختہ تھڑوں، لوہے کے شیڈز، ریڑھیوں اور دیگر سامان وغیرہ کو قبضہ میں لے لیا۔

شہر میں ناجائز تجاوزات سے شہریوں کو گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا لہذا دوکاندار اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر سامان ضبطگی کے ساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں