اسلام آباد:غیرملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے پر مستقل رہائش دیں گے، فواد چودھری

اسلام آباد:(صاف بات) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ غیرملکی شہری پاکستان میں سرمایہ کاری کر کے پاکستان میں مستقل رہائش حاصل کرسکیں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی روشنی میں پاکستان نے جیو اکنامکس کو اپنے قومی سلامتی نظریے کا کلیدی جزو قرار دیا ہے، جس کے تحت غیرملکی شہریوں کے لیے مستقل رہائش کی اسکیم کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں