لاہور: ملک بھر میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے، احسن اقبال

لاہور:(مہر امجد ندیم) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دن پھرے ہیں وزیراعظم بننے کے بعد لوگ اس حکومت کو بددعائیں دے رہے ہیں، ملک میں شوگر، آٹا، کھاد، فرنس آئل، اسٹاک مارکیٹ، ڈالر سمیت ہر جگہ مافیاز بیٹھے ہیں، وزیر کہہ رہے ہیں کہ زیادہ استعمال کی وجہ سے کسان کو کھاد نہیں مل رہی، کھاد 2700 روپے میں بھی نہیں مل رہی،

پاکستان میں گندم کا بدترین بحران آنے والا ہے پھر یہ وزرا کہیں گے کہ لوگوں نے روٹیاں زیادہ کھانا شروع کر دی ہیں۔ حکومت نے ایک سے بڑھ کر ایک نالائق وزیرعوام پر مسلط کر کھا ہے، کسی وزیر کو فیل ہونے پر مزید بڑی وزارت دے دی جاتی ہے، ان کی کارکردگی کا ثبوت یہ ہے کہ کسی گھر میں گیس نہیں آرہی،اسد عمر کو بحیثیت وزیر خزانہ فیل کر دیا گیا تھا اور وہ اپوزیشن کو لیکچر دے رہے تھے، ان کی کسی بات کا جواب دینا وقت کا ضیاع ہے، یہ فیل حکومت کے فیل وزرا ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں