اسلام اباد:صدر مملکت نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(صاف بات) صدر مملکت عارف علوی نے ضمنی مالیاتی بل 2021 کی منظوری دے دی، ضمنی مالیاتی بل 13 جنوری کو قومی اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی۔

صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد ضمنی مالیاتی بل قانون بن گیا۔واضح رہے کہ 13 جنوری کو قومی اسمبلی نے مالیاتی ضمنی بل 2021 کثرت رائے سے منظور کیا تھا، بل میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد ہوگئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں