میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ صبح 10 بجے تک محفوظ کر لیا گیا.

اسلام آباد:(صاف بات) سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر وزیر قانون فروغ نسیم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔

  1. وزیراعظم  کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اجلاس میں شریک ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عطاء تارڑ ، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام ذیلی کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں