مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، شرکاء کو اگلے محاذ پر جانے کی ہدایات

اسلام آباد:(صاف بات) دھرنے کی جگہ سے اٹھنے کے بعد جے یو آئی کے کارکن اپنے گھروں پر نہیں جائیں گے بلکہ ملک بھر میں شہروں کو بند کر دیں گے: ذرائع

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کر رکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

پشاور موڑ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے اپنے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلے محاذ پر شاہرائیں بلاک کرنے والے کی جانب بڑھیں اور ان کا حصہ بنیں۔ انہوں نے شرکاء کو مزید کہا کہ وہ شہروں میں کسی راستے یا سڑک کو بلاک نہ کریں بلکہ شہروں سے باہر کی شاہرائیں پر جائیں۔ یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کے مطابق آزادی مارچ کے پلان بی کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں بڑھ شاہراوں کو بلاک کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے حکومت کی طرف سے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے جانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں