وزير قانون نے ماورائے آئين اپنی عدالت لگالی ہے، پرویز رشید

لاہور : (صاف بات ) مسلم ليگ رہنماء پرويز رشيد کا کہنا ہے کہ میاں صاحب کے باہر جانے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، وزير قانون نے ماورائے آئين اپنی عدالت لگالی ہے، کابينہ کی ذیلی کميٹی کو ایسی شرائط رکھنے کا کوئی حق حاصل نہیں، کوئی قانون، کوئی ضابطہ، کوئی اصول ان کو اس بات کی اجازت نہیں دیتا۔

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کے تحت مسلم لیگ ن کے سربراہ پر 4 ہفتوں میں واپس آنے اور مقدمات کا سامنا کرنے کی شرط رکھی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پرویز رشید نے مشروط اجازت پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کے باہر جانے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہونی چاہئے، وزیر قانون کی لاقانونیت سامنے آنا شروع ہوگئی، پہلے سنتے تھے کہ ماورائے قانون قتل ہوتے ہیں، اب ماورائے آئین اور ماورائے قانون عدالتیں بھی بننی شروع ہوگئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں