لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیدیا

لاہور:(صاف بات) لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت قرار دیدیا۔

خیال رہے کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط اجازت کے خلاف مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں گزشتہ روز جمعرات کو درخواست دائر کی گئی تھی جس پر سماعت جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ گزشتہ روز ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے  ایک روز کی مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت اگلے روز تک ملتوی کردی تھی۔

۔

اپنا تبصرہ بھیجیں