لاہور ہائی کورٹ نے میاں نوازشریف کو4 ہفتوں کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت

لاہور:(صاف بات ) لاہور ہائی کورٹ نے میاں نوازشریف کو4 ہفتوں کے لیےبیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم جاری کردیا ہے،

حکومت کی جانب سے عائد کردہ شرائط معطل کردی گئیں۔ عدالت نے یہ بھی منظور کرلیا ہے کہ اگر دورانِ علاج نوازشریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو اس مدت میں توسیع ہوسکتی ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف بھی ان کے ہمراہ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

 ہفتے کی شام جاری ہونے والےعدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے، نواز شریف کو علاج کيلئے ملک سے باہر جانے کی اجازت دے رہے ہیں،عدالت میں دی گئی انڈرٹیکنگ پرعمل نہ ہوا تو توہین عدالت ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں