عمران خان بنی گالا میں آرام سے نہیں, بیٹھے بلکہ حواس باختہ ہیں. مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (صاف بات) ’استعفی لیے بغیر تحریک نہیں روکیں گے، ہم ایک سے بہت سارے دھرنوں میں منتقل  ہوئے ہیں لیکن مطالبہ وہی ہے‘۔موانا فضل الرحمن

انہوں نے کہا کہ ’حکومت کو جائز مطالبے پر ماننے کیلئے آمادہ کرنا ہے، عمران خان بنی گالہ میں آرام سے نہیں بیٹھے بلکہ حواس باختہ ہیں‘۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ’عمران خان سے استعفی لے کر رہیں گے، اگلے سال بہت بڑی تبدیلی آئے گی، ہم خیالی پلاؤ لے کر نہیں نکلے،اگلا سال نئے نظام کے ساتھ نظر آئے گا‘’جمہوری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے ایسی تحریکوں کے کچھ نتائج ہوتے ہیں‘ مولانا نے کہا کہ ’میں جمہوری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے کہ ایسی تحریکوں کے کچھ نتائج ہوتے ہیں، ہماری حکومت سے کوئی کوئی مفاہمت نہیں ہوئی، چوہدری صاحب کو دوٹوک کہا کہ ناجائز حکومت کے خاتمے کے علاوہ کوئی ہدف نہیں‘ فضل الرحمان نے کہا کہ ’پرویز الٰہی ایسی تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ مفاہمت ہوئی لیکن میں واضح الفاظ میں تردید کرتاہوں کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی، میرے پاس کوئی امانت نہیں جو تھا بتادیا‘۔ ’الیکشن قوانین میں خرابی نہیں باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے دنیا سے اپنا مؤقف منوالیا ہے، میں جس اسٹریٹجی پر چل رہاہوں مطمئن ہوں، سیاست میں ماحول بنانا ہوتاہے تاکہ دوسرے آپ کو تسلیم کریں، سیاسی ماحول بنانا ہوتاہے، کسی کی گردن پر بندوق تان کرنہیں کہا جاتا کہ استعفیٰ دو‘۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ’الیکشن کمیشن کے قوانین میں خرابی نہیں، باہر سے مداخلت پر اعتراض ہے، ہماری زندگی میں شاید ایک یوٹرن ہوگا کہ دوبارہ اسلا م آباد آجائیں‘۔ ’پرویز الٰہی سے یا ان کے ذریعے کوئی ڈیل اور مفاہمت نہیں ہوئی‘ مولانا فضل الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے ذریعے حکومت سے کسی ڈیل یا مفاہمت کی تردید  کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں