‘بھارتی جنرل نے ثابت کیا کہ وہ کتنی نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے’فواد چوہدری

اسلام آباد :(صاف بات) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے بھارتی جنرل سنہا کے کشمیری خواتین کے ریپ کے حوالے سے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ بھارتی جنرل سنہا نے ٹی وی پر بیٹھ کر جس ڈھٹائی اور بے حیائی سے کشمیری عورتوں کے ریپ کی بات کی اس نے ثابت کیا کہ وہ کس قدر نیچ اور گھٹیا سوچ کا مالک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریپ کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی وکالت کوئی بھی شخص نہیں کر سکتا لیکن ہر شخص خصوصاً خواتین کو اس بیان پر شدید ردعمل دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج کے سابق جنرل سنہا نے ایک ٹی وی شو میں کشمیری خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انتقام لینے کے لیے کشمیری عورتوں کا ریپ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں