سلام آباد: صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے کارکنوں کو ائیرپورٹ آنے سے روک دیا

اسلام آباد:(صاف بات) صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے نواز شریف کو الوداع کہنے کیلئے کارکنوں کو ائیرپورٹ آنے سے روک دیا۔

اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے، آپ کی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوا میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف صحت مند ہوکر واپس لوٹیں گے، کارکنان ائیر پورٹ آنے کے بجائے دعائیں اور نوافل ادا کریں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، وہ کل صبح 9 بجے ائیر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے۔ ائیر ایمبولینس آج شب 3 بجے قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی نواز شریف کے ساتھ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ایمبولینس شریف فیملی کی جانب سے کرائے پرحاصل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں