نواز شریف صحت مند ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔ اپوزیشن رہنما شہباز شریف

لاہور:(صاف بات)  کارکنان کی دعائیں وہ اثر رکھتی ہیں جو کسی دوا میں نہیں، نواز شریف صحت مند ہو کر وطن واپس لوٹیں گے۔ اپوزیشن رہنما شہباز شریف

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی لندن روانگی سے قبل اپنے پیغام میں ن لیگ کے سربراہ اور اپوزیشن رہنما شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پاکستان کی دل سے خدمت اور عوام سے محبت کی ہے۔ ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صحت مند ہو کر واپس لوٹیں گے، آپ کی دعاوں سے نواز شریف جلد روبصحت ہوں گے، واپسی پر قوم اور کارکنان نواز شريف کا شاندار استقبال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں