لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف علاج کیلئے لندن پہنچ گئے.

لندن:(صاف بات) سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لاہور سے لندن پہنچ گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف قطر ائیرلائنز کی پرواز A7MED کے ذریعے لاہور سے پہلے دوحہ اور پھر دوحہ سے لندن پہنچے۔نواز شریف کو لے کر قطر ائیرویز کے طیارے نے صبح ساڑھے 10 بجے اڑان بھری جبکہ لندن میں طیارے نے پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 33 منٹ پر ہیتھرو ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

میاں نوازشریف لاہور ائیرپورٹ جانے کے لیے سخت سیکیورٹی میں جاتی امرا سے روانہ ہوئے، اس موقع پر ان کی رہائش گاہ کے باہر موجود کارکنان نے نعرے بازی کی اور ان کی گاڑی پر پھول نچھاور کیے۔

ائیرپورٹ پہنچنے پر نوازشریف کی روانگی کے لیے امیگریشن کی کارروائی مکمل کی گئی  جس کے بعد ان کا ائیرایمبولینس میں چیک اپ کیا گیا، چیک اپ کے وقت نواز شریف کے پلیٹیلیٹس کی تعداد 40 ہزار تھی۔چیک اپ کے بعد ائیرایمبولینس نے  تقریباً ساڑھ10 بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے اڑان بھری۔ نوازشریف کے ہمراہ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت 7 افراد لندن روانہ ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں