قصور :حکومت پنجاب کی بے حسی شدید مہنگائی پینشنرز فاقوں کی زندگی گزارنے پر مجبور 

 قصور : (صاف بات)حکومت پنجاب کی بے حسی شدید مہنگائی پینشنرز فاقوں کی زندگی گزارنے پر مجبور 

حکومت پنجاب کے پینشنرز مہنگائی کے بے رحم تھپڑوں کی زد میں زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومتی اداروں میں زندگی کے سالوں خدمت کرنے والے آج مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔حاضر سروس ملازمین کو یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری کے فیصلوں میں پینشنروں کو بھی شامل کیا جائے۔ یہ باتیں دی پنجاب میونسپل یونائیٹیڈ یونین کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات غلام ربانی حمزہ نے اپنے بیان میں کہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے ملازمین کے دیرینہ مطالبہ قرار دیتے ہوئے حکومت پنجاب سے یوٹیلیٹی الاؤنس دیئے جانے کو یقینی بنایا مگر اس میں پینشنروں کا کوئی ذکر نہیں ہے حالانکہ پینشنروں کی آمدن انتہائی محدود ہو چکی ہے اور انہیں اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ غلام ربانی حمزہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی الاؤنس دیئے جانے کے فیصلہ پر پینشنروں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ پینشنر اس مہنگائی کی چکی سے نکل سکیں۔ہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں