لاہور: شیخ رشید نے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

لاہور: (صاف بات) وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی نواز شریف کی صحت سے متعلق دعوؤں کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کو باہر بھجوانے میں ڈاکٹرز نے انفلوئنس ایجنٹ کا کردار ادا کیا، ڈاکٹر عدنان اور وقار نے میڈیا کو بے وقوف بنایا ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کی بھی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے، پی ٹی آئی سرخرو ہوگی جب کہ وزیراعظم کے نیچے کوئی کرپٹ یا کالی بھیڑ ہے تو اسے ڈبل سزا ملنی چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی جب کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا نواز شریف جا رہا ہے، پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، وہ استعمال ہوگئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے جب کہ پرویز الہیٰ سسٹم کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ میں نے تو 6 ماہ پہلے کہا تھا نوازشریف کو جانے دیں، عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں