اسلام آباد:پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے

اسلام آباد:(صاف بات ) پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرریاں اور تبادلے کردیے گئے جس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف مقرر کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دو میجرجنرلز کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، میجر جنرل علی عامر اعوان اور میجر جنرل محمد سعید کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ یہ عہدہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کے بعد سنبھالیں گے جنہیں گزشتہ دنوں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی مقرر کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ لیفٹننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی مقرر کردیا گیا ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کو کمانڈر منگلا کور اور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کو کمانڈر پشاور کور تعینات کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں