ڈیرہ غازی خاں : ہر جگہ ہائیکورٹ بینچ بنانے کے بجائے وڈیو لنک بنا دیں: چیف جسٹس

ڈیرہ غازی خاں : (صاف بات)  ہر جگہ ہائیکورٹ بینچ بنانے کے بجائے وڈیو لنک بنا دیں: چیف جسٹس

ڈیرہ غازی خان میں ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عزت مانگنے سے نہیں ملتی بلکہ اُس وقت ملتی ہے جب آپ کا کردار مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ پہلے لوگ وکیل کو دیکھ کر سائیڈ پر ہوجاتے تھے لیکن آج ہمارے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ لوگ کیوں سائیڈ پر نہیں ہوتے، گاڑیوں کی نیم پلیٹ پر وکیل یا پریس لکھنے کا مطلب ہے ہمیں نہ چھیڑو، یہ طریقہ درست نہیں، اس سے عزت نہیں ملتی، کردار کی وجہ سے لوگ عزت کرتے ہیں، عہدے وقتی اور عارضی ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب ہر جگہ ہائیکورٹ بینچ بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ اس کی جگہ ہر شہر میں وڈیو لنک بنا دیں، سنگا پور میں وکلاء اپنے چیمبر سے بیٹھ کر ہی دلائل دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ 20 دسمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، جن کے بعد جسٹس گلزار احمد نئے چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں