اسلام آباد: عمران خان کی قیادت میں 40 چوروں کا مافیا ملک پر مسلط ہوگیا ہے. مریم اورنگزیب

اسلام آباد: عمران خان کی قیادت میں 40 چوروں کا مافیا ملک پر مسلط ہوگیا ہے. مریم اورنگزیب

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ’پلےنہیں دھیلہ تےکردی میلہ میلہ‘ کی بہترین مثال ہیں، ان کے جھوٹے دعوے صرف الہ دین کا چراغ ہی پورے کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال سے جن پر الزام لگا رہے ہیں، اُن کے چوری کیے ہوئے 30 پیسے ہی دکھا دیں، عمران خان سب سے پہلے اپنی ذہنی اسموگ کا علاج کروائیں۔

ن کے لیگ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ‎عمران خان کی قیادت میں 40 چوروں کا مافیا ملک پر مسلط ہوگیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہباز شریف کی اورنج ٹرین تو 10 دسمبر کو شروع ہو رہی ہے، آپ کی پشاور میٹرو کے ایک ارب کے کھڈے کب بھریں گے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں