سیالکوٹ: اپوزیشن اقتدار کیلئے بغیر پانی کے مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: (صاف بات) اپوزیشن اقتدار کیلئے بغیر پانی کے مچھلی کی طرح تڑپ رہی ہے: فردوس عاشق اعوان

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا جنہیں عوام نے مسترد کر دیا وہ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی سرکاری طیارے میں کراچی آمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک قیدی کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کا طیارہ استعمال ہوا، کیا قیدی سرکاری طیاروں پر سہولتیں اٹھاتے رہیں گے؟ سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کو زمینی حقائق سے میچ کریں گے، طبی اور قانونی طور پر رپورٹ کو دیکھیں گے کیا کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لندن کے محلوں میں بیٹھ کر سیاست کر رہے ہیں اور حکومت کے خلاف سازش کرنے کے لیے تندرست و توانا ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں نواز شریف کو علاج معالجے کی اجازت دی تھی، لاعلمی کی بنیاد پر عوام کو گمراہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں، رپورٹ کچھ اور کہہ رہی تھی اور چہرے کچھ اور کہہ رہے تھے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا ایک لیگی خاتون ترجمان میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئے دعوے کرتی ہیں اور اگلے دن اپنے دعوؤں کے نیچے دب جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں