لاہور: وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،فیاض الحسن

لاہور: (صاف بات)وزیر اعظم کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے،فیاض الحسن

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حسان وزیراعظم کا بھانجا بعد میں پہلے حفیظ اللہ نیازی کا بیٹا ہے، حسان نیازی کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا۔ گرفتاری کیلئے پولیس بھرپور کارروائی کر رہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات برائے پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ لاہور واقعہ کی تحقیقات کی جائیں، پی آئی سی واقعہ میں اب تک 54افراد کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتار 47 افراد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل، جب کہ 7 جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

حسان نیازی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حسان نیازی کی گرفتاری کیلئے 5 بار چھاپے مارے گئے، حسان نیازی کو ہر حال میں گرفتار کیا جائے گا، حفیظ اللہ نیازی سارا دن عمران خان پر تنقید کرتے ہیں، حسان نیازی کے خلاف بھرپورکارروائی کی جارہی ہے۔ حسان کے والد حفیظ اللہ نیازی سارا دن عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔ایک موقع پر ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ن لیگ والوں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے اچھے کام ہضم نہیں ہوتے، انہیں ان کے کارنامے یاد دلائیں تو برا مانتے ہیں، ہم نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں