اسلام آباد : سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے سے وزیر دفاع لاعلم نکلے

اسلام آباد : (صاف بات) سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے سے وزیر دفاع لاعلم نکلے

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پرویز مشرف کو سزائے موت سناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر پر آئین کے آرٹیکل 6 کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے ردعمل دیتے ہوئے اس فیصلے کو تاریخ ساز قرار دیا اور کہا ہے کہ فیصلے سے آمریت کا راستہ بند ہوگا۔

مگر پارلیمنٹ میں میڈيا نمائندگان نے جب وزیر دفاع پرویز خٹک سے پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلے سے متعلق پوچھا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ وزیردفاع نے کہا کہ ’میں مصروف تھا۔مجھے اس فیصلے کا ابھی آپ سے پتا چلا’۔پرویز خٹک نے کہاکہ حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کروانا ہوتا ہے، یہ خصوصی عدالت کا فیصلہ ہے تو ابھی آگے جائے گا اور فائنل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں