گھوٹکی : سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تاریخی ہے، بلاول

گھوٹکی : (صاف بات)سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کا فیصلہ تاریخی ہے، بلاول

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آج کا فیصلہ تاریخی فیصلہ ہے۔ بلاول نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ جمہوریت کی طرف پاکستان کے سفر کا پہلا قدم ہے اور آنے والے زمانے کے لیے پیغام ہے کہ کوئی آمر اس قسم کا غیر جمہوری قدم نہيں اٹھاسکے گا۔قبل ازیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بلاول نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کے جلسے سے خطاب کی تصویر لگائی اور لکھا کہ “جمہوریت بہترین انتقام ہے ، جئے بھٹو

اپنا تبصرہ بھیجیں