اسلام آباد : سنگین غداری کیس کا ‘تفصیلی فیصلہ 150 سے زائد صفحات پر مشتمل’

اسلام آباد : (صاف بات)سنگین غداری کیس کا ‘تفصیلی فیصلہ 150 سے زائد صفحات پر مشتمل’

خصوصی عدالت کے 3 رکنی بینچ نے 17 دسمبر کو پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی تھی اور کیس کا فیصلہ دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ سنایا تھا۔ذرائع کے مطابق اکثریتی فیصلہ جسٹس وقار سیٹھ اور جسٹس شاہد فضل کریم نے کیا جب کہ سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نذر اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرویز مشرف کی سزائے موت کا فیصلہ 150 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جو کہ اب سے کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔رجسٹرار خصوصی عدالت راؤ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا اور فیصلے کی کاپی مقدمے کی پارٹیوں کو دی جائے گی۔راؤ عبدالجبار کا کہنا ہے کہ فیصلے کے قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں