اسلام آباد: مشرف کیخلاف فیصلہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (صاف بات)مشرف کیخلاف فیصلہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی ہے، وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق حکومت نے خصوصی عدالت کے جج جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو لیگل ٹیم کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ لیگل ٹیم کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ خصوصی عدالت کے فیصلے سے ملک میں انارکی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

اور ڈی چوک پر پرویز مشرف کو لٹکانے کی بات کرکے انسانی حقوق کی حدود کو پار کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خصوصی عدالت کا فیصلہ غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر شرعی ہے، اس فیصلے میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، ملک میں اداروں کا ٹکراؤ پیدا نہیں ہونے دیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو جسٹس وقارسیٹھ کیخلاف ریفرنس تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے جب کہ وزیرقانون فروغ نسیم کو خصوصی عدالت کے فیصلے پر ردعمل تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں