اسلام آباد : ‘ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں’۔ فواد چوہدری

اسلام آباد : (صاف بات )’ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں’۔ فواد چوہدری

فواہد چوہدری نے ٹوئٹر پر خصوصی عدالت کے تفصیلی فیصلے کے پیرا 66 کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی کے نتیجے میں ایسے لوگ بھی جج بن گئے جن کی اہلیت اور علم پر سنجیدہ سوالات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ سے کھیلنے کے شوقین حضرات کو علم ہی نہیں کہ جل بھی سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو نہ لفظ چننے کی اہلیت ہے اور نہ بیان کا سلیقہ ہے،یہ رِیت نئی نہیں لیکن تاریخ کا سبق ہے کہ کوئی تاریخ سے سبق نہیں سیکھتا۔

خصوصی عدالت کی جانب سے 17 دسمبر کو پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے بعد بھی فواد چوہدری نے اپنا ردعمل دیا تھا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وقت کے تقاضے ہوتے ہیں، ملک کو جوڑنے کی ضرورت ہے ایسے فیصلے جس سے فاصلے بڑھیں، تقسیم بڑھے قوم اور ادارے تقسیم ہوں ان کا کیا فائدہ؟ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل کہہ رہا ہوں گفتگو کی ضرورت ہے نیو ڈیل کی طرف جائیں ایک دوسرے کو نیچا دکھانا کسی کے مفاد میں نہیں ملک پر رحم کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں