اسلام آباد: وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی ملاقات

اسلام آباد: (صاف بات) وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر یاؤ جِنگ کی ملاقات

 وزیرریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جِنگ نے ملاقات کی جس میں کراچی تا پشاور مین لائین ون منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1872 کلو میٹر کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے کا پی سی ون پیکج پلاننگ کمیشن کوبجھوا دیا ہے،امید ہے اسی سال منظور ہوجائے گا،

ایم ایل ون پر کام اگلے سال سے شروع کیا جا رہا ہے، منصوبے کی رفتار کو مزید تیز کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون پراجیکٹ سی پیک منصوبوں کا دل ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ چینی سفیر یائو جنگ نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ سی پیک کے اگلے فیز کا اہم ترین منصوبہ ہے چین اس تکمیل کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گا، چینی حکومت اور ریل کمپنیاں ،پاکستان ریلوے کی ترقی میں تمام ممکنہ معاونت فراہم کریںگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں