کراچی: موسم کی صورتحال:اندرون ملک پروازوں کی روانگی کےاوقات تبدیل

کراچی: (صاف بات)موسم کی صورتحال:اندرون ملک پروازوں کی روانگی کےاوقات تبدیل

پی آئی سے کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے 302 صبح 8 بجے کے بجائے ایک گھنٹہ کی تاخیر سے روانہ ہو گی۔کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 332 دو گھنٹے اور ملتان سے کراچی پرواز پی کے 333 کی روانگی بھی 2 گھنٹے تاخیر سے ہوگی۔کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 368 کی روانگی 3 گھنٹے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 368 کی روانگی ایک گھنٹے تاخیر سے ہو گی۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 ایک گھنٹے کی تاخیر اوراسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 کی روانگی میں بھی ایک گھنٹہ کی تاخیرہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں